پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی سینیٹ کی نشست پر پولنگ جاری ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا ہے، جبکہ صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ اور آزاد امیدوار مہتاب ظفر بھی اس مقابلے میں شامل ہیں۔پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔






تبصرے بند ہیں