فل کورٹ اجلاس، عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل

Full court session

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کر دیے گئے۔

عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سکورٹیز کے نرخ بحال کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے عدالتی فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجاویز تحریری طور پر پیش کی تھی۔

میاں رؤف عطا نے اپنی تجویز میں کہا تھا کہ عدالتی فیس میں اضافہ سستے اور فوری انصاف کی آئینی شق 37ڈی کے منافی ہے، انصاف کی رسائی تمام شہریوں تک ہونی چاہیے۔

READ  سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی مزدور جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں