پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کا الزام ثابت، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد

Poultry Association found guilty of price hike

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

سی سی پی کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کیلئے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر کمپیٹیشن ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سی سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سےکم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا، پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

READ  کراچی: غلط کینولا لگنے سے بچے کا ہاتھ ضائع، ذمے دار ڈاکٹر و عملہ گرفتار نہ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں