اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کررہے ہیں، انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے، پرفارمنس کا مقابلہ کریں لیکن الزام تراشی نہ کریں۔
صوبائی وزیرا طلاعات نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ملک میں استحکام اور آگے بڑھنے میں اچھی کارکردگی دکھارہا ہے۔





تبصرے بند ہیں