محسن نقوی کی کراچی ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک جانیوالے مسافروں سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں جناح ایئر پورٹ کا دورہ کر کے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے طریقۂ کار اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی عملے سے مسافروں کی قطاریں ختم ہوئیں۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران سہولت فراہم کی جائے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ غیر تصدیق شدہ دستاویزات والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

READ  فواد خان اور وانی کپور کی بالی ووڈ فلم آخرکار ریلیز کے لیے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں