وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in the US

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آج ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف 20فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

READ  میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو ممکنہ طور پر آخری ہوم میچ امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں