درجہ حرارت میں اضافے سے شَکر کے استعمال بڑھنے کا رجحان، سائنسدانوں نے وجہ بتادی

Scientists explain the reason for the trend of increasing sugar consumption due to rising temperatures

;موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے لوگ شکر کا استعمال کیوں بڑھا دیتے ہیں سائنسدانوں کی  وضاحت

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گرمی میں اضافے کے باعث امریکی شہری زیادہ آئسکریم کھانے اور برف کے ساتھ سوڈا ڈرنکس پینے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے شکر کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

امریکہ کی کارڈیف یونیورسٹی کی پروفیسر پین کا کہنا ہے کہ شکر کے استعمال میں اضافے کی ایک بڑی وجہ موسمی تبدیلی (کلائیمیٹ چینج) ہے۔ چاہے مارکیٹ میں غذائی اشیاء کی فراہمی کم ہو، ان کی قیمتیں بڑھ رہی ہوں یا غذائی معیار میں فرق ہو، ان تمام عوامل کے باوجود لوگوں میں ان اشیاء کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔

تحقیق کے دوران 2019 سے 2024 تک گھریلو خریداریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ علاقائی درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے تناسب کا شکر کے استعمال پر گہرا اثر ہے۔

عام طور پر گرمیوں میں لوگ مختلف مشروبات جیسے سوڈا اور جوس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جن میں شکر شامل ہوتی ہے، کیونکہ زیادہ گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔

READ  شمالی وزیرستان: میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں