چناب میں بھارت سے دوسرا بڑا ریلہ داخل، کئی مقامات پر شدید سیلاب، کل سندھ میں داخل ہونے کا امکان

Second major flood from India enters Chenab, severe flooding in many places, likely to enter Sindh tomorrow

بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل, متعدد مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب , این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری

دریائے چناب میں بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، متعدد علاقوں میں شدید سیلاب، سندھ میں داخلے کا خدش
بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیا، جس کے بعد متعدد مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی وارننگ کے بعد وزارت آبی وسائل اور این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ مرالہ، خانکی اور قادرآباد سمیت مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ چناب پل مرالہ پر ٹریفک بند، خانکی کے قریب شگاف ڈالنے کی تیاری، 450 دیہات خالی کرانے کے لیے مساجد میں اعلانات جاری ہیں۔ گجرات میں شدید بارش، کئی دیہات زیرآب آ گئے، بھلوال میں زمین دریا برد، ملتان اور شجاع آباد میں حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا۔ سیلابی ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا، جہاں سیہون، حیدرآباد اور گڈو کے مقامات پر بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

READ  شانگلہ: سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 7 کروڑ روپے سے زائد معاوضہ ادا کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں