سرگودھا: کرائےکے مکان کا تنازع، خواتین سمیت متعدد افراد کا تحصیل آفس کے عملے پر حملہ

Several people, including women

سرگودھا میں کرائےکا مکان خالی کرانے کی کوشش میں کئی خواتین سمیت 20 سے زائد افراد نے تحصیل آفس کے عملے پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق 9 خواتین سمیت 21 افراد نے حملہ کیا اور پٹواری کے کپڑے پھاڑ دیے، حملے کا شکار سرکاری ٹیم طارق آباد میں مکان خالی کروا رہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سرکاری عملے پر حملےکا مقدمہ 9 خواتین سمیت 21 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

READ  پشاور: اسکول کی چھت گر گئی، بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں