پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک بار پھر اپنے کرکٹ کے جذبے اور عزم کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز کی شاندار فتح کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران شعیب ملک نے اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت کو اجاگر کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھرپور نیند لیتے ہیں، صحت مند غذا استعمال کرتے ہیں اور اب بھی گراؤنڈ میں کھیلنے کا لطف اٹھاتے ہیں، یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پر 43 سالہ کرکٹر نے بے باک انداز میں کہا کہ وہ تب تک کرکٹ کھیلتے رہیں گے جب تک وہ وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جائیں۔
شعیب ملک کے اس پرجوش بیان نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
اپنے تجربے، فٹنس اور مستقل مزاجی کی مثال قائم کرتے ہوئے، شعیب ملک آج بھی بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں