پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا لگا ہے، 2 اہم کھلاڑی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ ملرکو ہیمسٹرنگ اور جیرالڈ کوئیٹزی کو مسل انجری ہوئی ہے۔
جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی، ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ ملر کی جگہ ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو جیرالڈ کوئیٹزی کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔






تبصرے بند ہیں