21 سال میں لکڑی کے ٹکڑوں سے نیو یارک شہر کا ماڈل تیار کرنے والا ایک ٹرک ڈرائیور

Truck driver builds model of New York City from pieces of wood in 21 years

21 سال، لکڑی کے ٹکڑے، اور ایک خواب ٹرک ڈرائیور کا شاہکار ماڈل، نیویارک

امریکی ٹرک ڈرائیور جو میکن نے 21 سال میں خشک لکڑی کے ٹکڑوں سے نیویارک شہر کا حیرت انگیز ماڈل تیار کیا، جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی۔

نہ کوئی تربیت یافتہ معمار، نہ ماہر کارپینٹر صرف جذبہ، محنت اور بے پناہ صبر۔ 2004 میں راکفیلر سینٹر سے آغاز کیا اور آہستہ آہستہ مینہیٹن، برونکس، بروکلن، کوئینز، لانگ آئی لینڈ، نیوجرسی تک ماڈل کو پھیلا دیا۔

یہ 50 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا ماڈل تقریباً ایک لاکھ عمارتوں پر مشتمل ہے۔ جو نے ذاتی جیب سے 20,000 سے 40,000 ڈالر خرچ کیے اور اپنی تکنیک اتنی بہتر بنائی کہ ایک ہی لکڑی سے سیکڑوں گھر تراشنے لگے۔

دن میں فوڈ ڈیلیوری، رات بھر ماڈلنگ یہی جو کی زندگی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، انہیں "Living Legend” کہا جانے لگا۔ یہاں تک کہ یوٹیوب نے ماڈل کو میوزیم میں رکھنے کی تجویز بھی دی۔

اگرچہ ماڈل فی الحال اسٹوریج یونٹ میں رکھا گیا ہے، جو کا خواب ہے کہ اسے کسی عوامی مقام پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے تاکہ دنیا ان کی محنت کا شاہکار اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے۔

READ  کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں