ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

Trump recalls 30 ambassadors under America First policy

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلا لیا۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔

کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر بنائیں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔

READ  دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں