دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی

Satellite company imposes temporary ban on immediate release of Middle East images

دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی۔

حال ہی میں ایرانی حملوں میں ہونے والے امریکی نقصانات کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

اردن، عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی ریڈارز تھاڈ کو نشانہ بنانے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں جس کے بعد سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی ہے۔

سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق خلیجی ممالک، عراق اور جنگی علاقوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر 96 گھنٹے تاخیر سے جاری ہوں گی۔

سیٹلائٹ کمپنی نے بتایا کہ امریکا اور عسکری صارفین کو فوری رسائی بدستور حاصل رہے گی جب کہ ایران کی سیٹلائٹ تصاویر بدستور فوری طور پر دستیاب رہیں گی۔

سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کمپنی کے بڑے معاہدے موجود ہیں۔

READ  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: ابرار لمبی چھلانگ لگاکر چوتھے نمبر پر آگئے، شاہین کی بھی ترقی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں