ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرزکو انجری کا سامنا

Two Australian fast bowlers suffer injuries

ایشیز سیریز سے چند دن قبل ہی 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 9 دن بعد ایشیز سیریزکا آغاز ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرزکی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کےدروازے کُھل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں فاسٹ بولر کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی تھی کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے

READ  بھارت میں سیلفی کے بہانے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا، وجہ سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں