راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھول دیے گئے

Water level rises in Rawal Dam; spillways opened.

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ سے اوپر پہنچ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے اسپل ویز بدھ کو دوپہر اڑھائی بجے کھولے گئے۔

ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو اسپل ویز کھلنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل کی۔

READ  اچھرہ: ٹیوشن سینٹر میں 12سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت، تحقیقات میں اہم پیش رفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں