کے پی گورنر راج کےخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، بیرسٹر گوہر

We will raise our voice against Governor's Rule in KP at every forum: Barrister Gohar.

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، کے پی گورنر راج کےخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے، دہشت گردی کے خلاف عوام کو تقسیم نہیں کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ہٹ دھرمی دکھائی، کے پی میں اچانک ہی حکومتی مشینری تبدیل کی گئی، پاکستان کا مقدر جمہوریت ہے، وفاق تب مضبوط ہوگا جب صوبے مضبوط ہوں گے۔

READ  سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں