سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے توہم ڈیم کی بات شروع کر دیتے ہیں ، مریم اورنگزیب

When a flood situation arises, we start talking about dams, says Maryam Aurangzeb

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر بار قدرتی آفات کے بعد ڈیمز پر بحث شروع ہو جاتی ہے، حالانکہ ڈیمز فلڈ مینجمنٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، انہیں محفوظ علاقوں میں منتقل کر کے نئے گھر فراہم کیے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ متاثرہ افراد کو ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں دوبارہ سیلاب کا خطرہ نہ ہو، جبکہ جنگلات کے تحفظ کے لیے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے غیر قانونی لکڑی کاٹنے کی روک تھام پر کام ہو رہا ہے، اور قدرتی آبی گزرگاہوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔

READ  لاہور اسموگ: موٹربائیک پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں