کیا آپ اپنا قیمتی وقت بچا کر مستقبل میں استعمال کرنا پسند کریں گے؟

Would you like to save your valuable time and use it in the future?

کیا آپ آج کا وقت بچا کر مستقبل میں استعمال کرنا چاہیں گے؟ اگر ہاں، تو یہ تصور اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

دنیا بھر میں آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے۔ اس وقت ہر 10 میں سے ایک شخص کی عمر 65 سال سے زائد ہے، اور اندازہ ہے کہ 2050ء تک یہ تناسب بڑھ کر ہر 6 میں سے ایک ہو جائے گا۔ اس رجحان کے باعث معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ افراد درکار ہوں گے، اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ’ٹائم بینک‘ جیسا ماڈل سامنے آ رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں حکومت نے ایک انوکھا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت نوجوان رضاکار بزرگوں کی خدمت کرتے ہیں اور جتنا وقت وہ اس خدمت میں صرف کرتے ہیں، اتنا ہی وقت وہ اپنے سوشل سیکیورٹی اکاؤنٹ میں جمع کراتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جب یہ رضاکار خود معمر ہو جاتے ہیں اور انہیں کسی کی مدد درکار ہوتی ہے، تو وہ اپنے جمع شدہ وقت کے بدلے اسی طرح کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح کا ایک ماڈل چین میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ وہاں ہر ایک گھنٹے کی رضاکارانہ خدمت پر ایک "سکہ” دیا جاتا ہے، جسے 60 سال کی عمر کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی بزرگ رشتہ دار یا دوست کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔ جو افراد 10 ہزار سکے جمع کر لیتے ہیں، وہ ریاستی زیرانتظام اولڈ ہوم میں رہائش کے حقدار بن جاتے ہیں۔
یہ ماڈل مستقبل میں عمر رسیدہ آبادی کی دیکھ بھال کے ایک پائیدار حل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

READ  مصری نوادرات پر 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا پُر اسرار نشان دریافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں