پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست کومل میر کو شادی کے بےشمار رشتے موصول ہو رہے ہیں، لوگ اسے اپنے گھر کی بہو بنانے کے خواہشمند ہیں۔
ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ کومل میر، جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، آج کل اپنی شخصیت میں نمایاں تبدیلی اور وزن میں اضافے کے بعد مزید توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی اسکرین پر موجودگی اور پرفارمنس کو ناظرین بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔ایک حالیہ شو میں گفتگو کے دوران یشما گل نے بتایا کہ کومل میر کو شادی کے لیے کافی پرپوزلز موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "کومل آج کل بہت ڈیمانڈ میں ہے، لوگ اسے اپنی زندگی کی ملکہ بنانا چاہتے ہیں۔ اُسے اس پر شکر ادا کرنا چاہیے، میں خود بھی اس کی شادی کروانے کی کوششوں میں ہوں۔”
یشما گل کا یہ دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک سابقہ انٹرویو میں کومل میر نے کہا تھا کہ وہ شادی کے لیے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو مالی طور پر مستحکم ہو، چاہے اس میں وفا نہ بھی ہو۔






تبصرے بند ہیں