کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصفر کے بھائی نوید اصغر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حمیرا میری چھوٹی بہن تھی، اُسے مالی طور پر کوئی پریشانی نہیں تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کہا گیا کہ ان کے والدین حمیرا کو اون نہیں کر رہے، لاش جب پولیس کسٹڈی میں ہو تو اس کی حوالگی کا ایک ٹائم ہوتا ہے، پولیس کو کچھ ضروری تفتیش کرنی ہوتی ہے، اس کے بعد لواحقین کو لاش دی جاتی ہے۔
نوید اصغرنے کہا کہ ہم گزشتہ 3 روز سے چھیپا صاحب کے ساتھ رابطے میں تھے، تھانے میں فاروق سنجرانی کے ساتھ رابطے میں تھے، ایک گائیڈ لائن کے ذریعے ہم نے لاش کی وصولی اور تدفین کرنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میری پھپھو کی موت ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی، پھپھو کی موت کی وجہ سے والدین ڈسٹرب تھے اور پھر یہ واقعہ ہو گیا۔
نوید اصغرنے بتایا کہ میڈیا نے ہمیں کال پر کال کی اور معاملات کچھ اس طرح کے ہو گئے کہ ہم نے کہاکہ اتنی ایمرجنسی ہے تو تدفین کر دیں، ہم نے ان سے معاملات طے کر کے آنے کا طے کیا اور لاش وصول کی۔

تبصرے بند ہیں