شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی ہے، گوہر رشید بہترین شوہر ہیں، کبریٰ خان

Gohar Rasheed is an excellent husband

شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی ہے گوہر رشید بہترین شوہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل کئی سال کی دوستی نے ہمارے رشتے کو مزید مضبوط بنایا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی اور شیڈول سے اچھی طرح واقف ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور میاں بیوی ہماری اولین ترجیح ایک دوسرے کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں ساتھ دینا اور اپنے گھر کے سکون کو برقرار رکھنا ہے۔

کبریٰ خان نے گوہر رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت احترام، حوصلہ افزائی کرنے والے اور ہمیشہ مجھے نئے منصوبوں پر کام کرنے اور پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے والے شوہر ہیں۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے 12 فروری 2025 کو سعودی عرب میں سادگی سے نکاح کیا تھا جبکہ انہوں نے شادی کا باضابطہ اعلان 14 فروری کو کیا تھا۔

READ  شادی سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟ کنگنا رناوت کا لڑکیوں کو اہم مشورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں