افریقی ملک سوڈان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گاؤں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 اگست کو شدید بارشوں کے باعث پیش آیا۔ یاد رہے کہ سوڈان اپریل 2023 سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔
سوڈان لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے حادثے کے بعد فوری امداد کی اپیل کی ہے۔






تبصرے بند ہیں