گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی
ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کے مطابق گزشتہ 6 دنوں میں ضلع بھر سے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت ایک ہزار کے قریب مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ، گوریکورٹ اور دیگر اسپتالوں میں لائے گئے ہیں، جہاں جگہ کم پڑنے پر عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث گندگی شامل ہونے سے پانی آلودہ ہوگیا، یہی لائن ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہے۔






تبصرے بند ہیں