فیصل آباد میں میرے بھتیجے سمیت 108 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ، شیخ رشید

108 people including my nephew were sentenced to 10 years in prison in Faisalabad, Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں میرے بھتیجے سمیت 108 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب کی طبیعت ناساز ہے، ہماری حاضری لگ گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا بھتیجا کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں، اس مقدمے میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں، ہمیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، جبکہ وکیل اور گواہ سرکاری طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ انصاف کو سب کے لیے یکساں اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن غریب کارکنوں کو سزائیں دی گئی ہیں، ان کے گھروں میں کھانے کو بھی کچھ نہیں، ان کے حالات پر رحم کیا جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی ہی پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، عوام کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے بھارت کی آبی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستان کا کسان تباہی کا شکار ہو چکا ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی عملی مدد کرے۔

READ  ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی افواہیں مسترد کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں