بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں تصادم سے 11 افراد ہلاک

11 killed in collision between passenger and cargo train in India

بھارت میں مسافر ٹرین اور کارگو ٹرین میں تصادم سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بلاسپور میں پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین پٹری پر کھڑی مال گاڑی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے وقت مال بردار ٹرین کھڑی تھی اور مسافر ٹرین پیچھے سے اس سے ٹکرا گئی جس سے مسافر ٹرین کی آگے بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے روٹ پر متعدد مسافر اور ایکسپریس ٹرینوں کو معطل کردیا جب کہ تباہ شدہ ٹرین کو کرین سے ہٹاکر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

READ  بھارت اور بنگلا دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں