بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف

200 Afghan students are studying in Balochistan universities

کوئٹہ: بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں36طالبات زیر تعلیم تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے ان کے وطن انخلا کے فیصلے کے بعد اب تک جامعات میں زیر تعلیم بیشتر طلبا و طالبات تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

جامعات نے تمام طالب علموں کو افغانستان جانے کی ہدایت کردی۔

یونیورسٹیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم افغانستان سے پاکستانی ویزا حاصل کرکے یہاں آئیں اور اپنی تعلیم مکمل کریں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کی جامعات نے رواں سال افغان طالب علموں کو یونیورسٹیز کے شعبہ جات میں دیا جانے والا کوٹہ بھی ختم کردیا ہے۔

READ  اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے, نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں