مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات پر 21 ممالک کا اظہار تشویش

21 countries express concern over Israel's illegal construction in the West Bank

مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر برطانیہ اور فرانس سمیت 21 ممالک نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کے لیے 12 مربع کلومیٹر (5 مربع میل) علاقے پر تعمیرات کی منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کی مذمت کرنے والے ممالک میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا، اسپین، اسٹونیا، لکسمبرگ، اٹلی، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا، لٹویا، لتھوانیا، بیلجیئم، فن لینڈ، آئس لینڈ، پرتگال، ناروے، سویڈن اور جاپان شامل ہیں۔ برطانیہ نے اسرائیلی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور واضح کیا کہ یہ منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس منصوبے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور راملہ میں فلسطینی اتھارٹی نے بھی تنقید کی ہے۔

اسرائیلی حکومتی منصوبے کے تحت اس علاقے میں 3 ہزار 400 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 1967ء کی عرب۔اسرائیل جنگ کے بعد مغربی کنارے میں کی جانے والی اسرائیلی تعمیرات کو عالمی قوانین کے مطابق غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

READ  سپریم کورٹ کے حکم پر سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں