پنجاب: 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق

21 people died during rains

پنجاب میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔

طوفانی بارش سے لیسکو کے 220 کے وی کے 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے لاہور کے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی۔

70 کلو میر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان نے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پر درخت اور دیوار یں گرگئیں۔
لاہور میں بند روڈ پر بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جب کہ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2افرادجاں بحق جب کہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ادھر شیخوپورہ کے گاؤں خان پور میں گھر کی دیوار گر نے سے 10 سالہ بچہ جب کہ کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ گوجرانوالہ کے گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فیروزوالا ، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور طوفان کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

READ  کراچی: گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں