صحرائے تھر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 23 مویشی ہلاک ہوگئے۔
تحصیل ننگرپارکر کے نواحی دیہات میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران تین مختلف مقامات پر بجلی گری۔ گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں بجلی گرنے سے 21 گائیں اور 2 بکریاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب بجلی گرنے سے 17 مویشی جبکہ تین روز قبل اسلام کوٹ کے نزدیک 47 بکریاں ہلاک ہوئیں۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں سے گریز کریں۔






تبصرے بند ہیں