منڈی بہاءالدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق، دکاندار گرفتار

3 children die after drinking spoiled

منڈی بہاءالدین میں خراب مشروب پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

منڈی بہاءالدین کے علاقہ کدھر شریف میں مدرسہ میں زیر تعلیم 3 طالبعلم مبینہ طور پر خراب مشروب پینے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زیرعلاج ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں محمد آصف رانجھا نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے مشروب کا پاؤڈر لیا تھا، شربت پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔

متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے دکاندار سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔3 بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

READ  ملک اچھا چل رہا ہے، کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں