نیویارک میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 5 افراد ہلاک

5 killed in tourist bus accident in New York

نیویارک میں سیاحوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں سیاحوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔

میڈیا پورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 50 سے زائد سیاح سوار تھے جو امریکا اور کینیڈا کے بارڈر پر قائم مشہور نیاگرا آبشار دیکھنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔

نیاگرا آبشار سے واپس نیویارک شہر آتے ہوئے ہائی وے پر بس کا توازن بگڑا اور وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چینی، بھارتی اور فلپائن کے سیاح شامل ہیں جب کہ دیگر سیاحوں کو معمولی زخم آئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور محفوظ رہا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

READ  نیویارک: جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں