اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 51 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے زیتون اور صابرہ کے علاقوں سمیت اطراف میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔
شہری دفاع کے مطابق 6 اگست سے جاری فوجی کارروائیوں نے ان علاقوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔ اتوار کو بھی گولہ باری جاری رہی جس کے باعث راستے بند ہو گئے اور ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔
ایجنسی نے کہا کہ اس علاقے میں کام کرنا ہماری صلاحیتوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے شمال اور جنوب میں نہ کوئی گھر، نہ پناہ گاہ اور نہ ہی کوئی کیمپ محفوظ ہے۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں تھے۔





تبصرے بند ہیں