بھارت میں فلٹرز لگا کر عمر چھپانے والی 52 سالہ خاتون شادی کا دباؤ ڈالنے پر 26 سالہ دوست کے ہاتھوں قتل

52-year-old woman in India who used filters to hide her age was killed by her 26-year-old friend for pressuring her to get married

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مین پوری میں ایک 52 سالہ خاتون کو اس کے 26 سالہ دوست نے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون شادی اور قرض کی واپسی کا دباؤ ڈال رہی تھی، جس پر ملزم نے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کو 11 اگست کو کرپاری گاؤں کے قریب ایک خاتون کی لاش ملی، جس کی گردن پر نشانات سے واضح ہوا کہ اسے گلا دبا کر مارا گیا، بعد ازاں پوسٹ مارٹم میں بھی قتل کی تصدیق ہوئی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے خاتون کی شناخت فرخ آباد کی رہائشی کے طور پر کی اور جلد ہی ملزم ارون راجپوت کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی، جو بعد میں فون پر رابطے اور ملاقاتوں تک جا پہنچی۔

ملزم کے مطابق خاتون اس سے شادی کا تقاضا کر رہی تھی اور ساتھ ہی دیے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی واپس مانگ رہی تھی، جس پر طیش میں آکر اس نے خاتون کو قتل کر دیا۔

ارون نے مزید انکشاف کیا کہ خاتون انسٹاگرام پر فلٹرز کے ذریعے اپنی اصل عمر چھپا رہی تھی، اور پہلی ملاقات میں اسے خاتون کی حقیقت کا علم ہوا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ خاتون شادی شدہ تھی اور اس کے بچے بھی تھے، جن وجوہات کی بنا پر وہ اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن دباؤ بڑھنے پر اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

READ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں: سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں