رحیم یار خان میں مسافر بس اور ایمبولینس کی تصادم میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی

6 killed, 3 injured in collision between passenger bus and ambulance in Rahim Yar Khan

رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

رحیم یار خان سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان کے مطابق حادثہ مسافر بس کے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے دوران پیش آیا۔

ایمبولینس میں سوار ریسکیو اہلکار خان پور سے رحیم یار خان آرہے تھے کہ کوٹ سمابہ کے قریب حادثہ ہوگیا۔ جاں بحق ریسکیو اہلکاروں اور مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

READ  کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں