78 واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی

78th Independence Day being celebrated today, gun salute to begin the day

ملک بھر میں آج 78 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نمازِ فجر کے موقع پر ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک بحریہ کے چاق چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، جن میں چار خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جس میں پنجاب رینجرز نے پاکستان آرمی کو چارج سونپا۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن ملک کے ہر شہر، گلی اور محلے کو قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ رہا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں چراغاں اور شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

گلیوں، شاہراہوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، اور سرکاری عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اُٹھیں۔

اس موقع پر قومی اسمبلی نے یومِ آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی سالمیت و خودمختاری کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کو دہرایا۔

READ  شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کا چینی خریدو فروخت کا تنازع حل نہ ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں