جنوبی افریقا: ہوٹل میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

9 killed, 10 injured in hotel shooting

جنوبی افریقا میں ایک ہوٹل میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک قصبے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ سفید منی بس اور ایک سلور سیڈان میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے، جس کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

READ  امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں