بھارت: کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، بنگلادیشی سمیت 9 افراد ہلاک

9 people, including a Bangladeshi national, killed.

بھارتی شہر کولکتہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل تھے، جو طبی علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر 1 گھنٹے کے اندر قابو پا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

READ  پابندیاں بحال ہوئیں تو جوہری معائنوں کی بحالی کا معاہدہ معطل کر دیں گے: ایران کا انتباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں