ندا صالح اوورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا ندا صالح کو اوورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کا اعزاز حاصل کرنے پر شاباش اور مبارکبادٹرانسپورٹ کے شعبہ میں جدت کیساتھ ساتھ ہمت کے سنہرے باب کا آغاز ہوگیا۔

لاہور (نعیم انور ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
یہ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہی تھا، جس کی بدولت ہزاروں خواتین اسٹوڈنٹس نے الیکٹرک بائیکس کو اپنی ذاتی سواری اور سفر کا ذریعہ بنایا۔ بلال اکبر خان
ای ٹیکسی سکیم میں بھی خواتین ڈرائیورز کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ندا صالح جیسی باہمت اور تعلیم یافتہ خواتین ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خواتین کیلئے کتنے زبردست موا قع ہیں اس کی بہترین مثال سب کے سامنے لا چکے ہیں۔ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سڑکوں پر خواتین ای ٹیکسی کے ذریعے بھی باعزت روزگار کماتی نظر آئیں گی۔

READ  ترکیہ کی درخواست: پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں