معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
روزنامہ "جنگ” کے مطابق، صبا قمر کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی طبی امداد فراہم کی، جس میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے کے وقت ان کی حالت نازک تھی، اور بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو معاملہ خطرناک رخ اختیار کر سکتا تھا۔
خوش قسمتی سے فوری علاج اور مسلسل نگرانی کے باعث صبا قمر کی حالت بہتر ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا گیا۔





تبصرے بند ہیں