اداکارہ صبا قمر کی طبیعت بگڑ گئی، فوری طور پر اسپتال منتقل

If you have a problem in your heart, say it openly, even cry if you want, Saba Qamar

معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

روزنامہ "جنگ” کے مطابق، صبا قمر کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی طبی امداد فراہم کی، جس میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے کے وقت ان کی حالت نازک تھی، اور بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو معاملہ خطرناک رخ اختیار کر سکتا تھا۔

خوش قسمتی سے فوری علاج اور مسلسل نگرانی کے باعث صبا قمر کی حالت بہتر ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا گیا۔

READ  فیصل رحمان کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں