بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز چیئرمین ناظم العابدین فہیم نے اپنی ہی پچز پر کڑی تنقید کی

Bangladesh Cricket Board's Cricket Operations Chairman Nazim Al-Abidine Fahim harshly criticized his own pitches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز چیئرمین ناظم العابدین فہیم نے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں کم باؤنس اور غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ہمیشہ بہتر اور باؤنس والی پچز کی تیاری پر زور دیا لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے، اس میں قصور ان لوگوں کا ہے جو پچز کی تیاری کے ذمہ دار ہیں۔ فہیم نے واضح کیا کہ لو باؤنس اور سلو پچز بنانے کی کبھی ہدایت نہیں دی گئی، جب بھی تیز پچز کی درخواست کی گئی، صرف چند بار ہی اس پر عمل ہوا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ میرپور کی وکٹیں مجموعی طور پر غیر تسلی بخش ہیں اور مستقبل میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز کم اسکورنگ رہے، جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی ان پچز کو دنیا کی بدترین لو اسکورنگ پچز میں شمار کیا تھا۔

READ  سندھ حکومت کا صوبے بھر میں ’’فٹبال ورلڈ کپ‘‘ کے سیمی فائنل اور فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں