اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے قتل عام کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے, کیرولائن ولمین

Israel is pursuing a policy of systematic genocide in Gaza, Caroline Willman

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی غزہ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کیرولائن ولمین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں افراتفری اور قتل عام کو ایک منظم اور ریاستی پالیسی کے تحت انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ محصور علاقے میں خوراک کی شدید قلت بدستور قائم ہے، اور شہری روزانہ کھانے کی تلاش میں اپنی جانیں داؤ پر لگا رہے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو بچوں سمیت مزید تین افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز 80 سے زائد فلسطینی اس وقت شہید ہوئے جب وہ امداد لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والوں میں 89 بچے بھی شامل ہیں۔

READ  برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں