بہاولپور میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل

Woman killed in the name of honor in Bahawalpur

بہاولپور کے نواحی علاقے تلہڑ (تحصیل قائم پور) میں خاتون کو شک کی بنیاد پر شوہر، سسر اور دیور نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب تینوں ملزمان مقتولہ کی تدفین کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی۔

READ  اوچ شریف: گھر والوں کیلئے کھانا لیکر جانیوالے سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں