بہاولپور میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل

Woman killed in the name of honor in Bahawalpur

بہاولپور کے نواحی علاقے تلہڑ (تحصیل قائم پور) میں خاتون کو شک کی بنیاد پر شوہر، سسر اور دیور نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب تینوں ملزمان مقتولہ کی تدفین کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی۔

READ  علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں