آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان

Heavy rain expected in various parts of the country from today to August 7

کراچی: آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں بھی رات کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستا ن کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔

6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ ، تونسہ،گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

READ  کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہےگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں