کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہےگا

The road from Nipa Chowrangi to Federal Urdu Universityb

کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) حکام کے مطابق روڈ بندش کی وجہ کے فور منصوبےکےتحت پانی کی لائن بچھانا ہے۔

حکام کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 2 اعشاریہ 7 کلومیٹرپانی کی لائن ڈالی جارہی ہے، آگمینٹیشن پلان کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائن بچھانے کا کام ہوگا، دوسرے مرحلےمیں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائےگا۔

حکام کا کہنا ہےکہ کےفور فراہمی آب منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران 96 انچ اور 72 انچ کی لائنیں ڈالی جائیں گی، پانی کی لائنیں بچھانےکے لیے 30 دسمبرکی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

کےڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الٰہ دین پارک کی طرف بھیجا جائےگا۔

READ  کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں