صحت مند غذا لینے والے بزرگ افراد میں دائمی بیماریوں کا سامنا نسبتاً دیر سے ہوتا ہے

Older adults who eat a healthy diet develop chronic diseases relatively late

ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو معمر افراد باقاعدگی سے صحت بخش غذا کا استعمال کرتے ہیں، ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کے امراض اور جوڑوں کے درد جیسی دائمی بیماریوں کا آغاز دیر سے ہوتا ہے۔

اگر انہیں یہ بیماریاں لاحق بھی ہو جائیں تو ان کا پھیلاؤ سست رفتار سے ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل، مچھلی اور گری دار میوے جیسی غذائیں استعمال کرنے والے افراد زیادہ عرصے تک صحت مند اور متحرک رہتے ہیں۔

اس کے برعکس پروسیسڈ فوڈ، چکنائی، چینی اور سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے بیماریاں جلدی لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق متوازن غذا سوزش کو کم کرتی ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، دل و دماغ کی کارکردگی بہتر بناتی ہے اور وزن و شوگر کو کنٹرول میں رکھتی ہے، جو دائمی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

READ  تنہائی کس طرح ذہنی و جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں