ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو معمر افراد باقاعدگی سے صحت بخش غذا کا استعمال کرتے ہیں، ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کے امراض اور جوڑوں کے درد جیسی دائمی بیماریوں کا آغاز دیر سے ہوتا ہے۔
اگر انہیں یہ بیماریاں لاحق بھی ہو جائیں تو ان کا پھیلاؤ سست رفتار سے ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل، مچھلی اور گری دار میوے جیسی غذائیں استعمال کرنے والے افراد زیادہ عرصے تک صحت مند اور متحرک رہتے ہیں۔
اس کے برعکس پروسیسڈ فوڈ، چکنائی، چینی اور سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے بیماریاں جلدی لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق متوازن غذا سوزش کو کم کرتی ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، دل و دماغ کی کارکردگی بہتر بناتی ہے اور وزن و شوگر کو کنٹرول میں رکھتی ہے، جو دائمی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔





تبصرے بند ہیں