یمن: خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا

یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا اور متاثرہ کشتی میں 150افراد سوار تھے، حادثے کے بعد 10 افراد کو بچایا جاچکا ہےاور درجنوں لاپتا ہیں۔

READ  یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں